Khabardar E-News

حب میں دھماکہ سیاسی وقبائلی رہنما آغا حبیب شاہ جان بحق

50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حب ( نامہ نگار ) قومی شاہراہ پر مقامی ہوٹل کے پاس ویگو گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے

دھماکے سے دو راہگیر سمیت پانچ افراد زخمی ہوے ہیں –

زخمیوں کو فوری طور پر حب کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

پولیس زرائع کے مطابق دھماکہ کھڑی ویگو گاڑی میں ہوا نوعیت معلوم کی جارہی ہے.

پولیس کے مطابق حب دھماکے میں زخمی ہونے والا قبائلی وسیاسی رہنما آغا حبیب شاہ زخموں کی تاب نہ

لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں.

ایس پی ایوب اچکزئی نے بتایا کہ دھماکہ ویگو گاڑی میں ہوا ہے دو لیویز فورس کے اہلکاران بھی زخمی ہیں ۔

انکے مطابق ۔یہ ویگو گاڑی آغا حبیب شاہ کی ہیں حب شاکر ہوٹل کے سامنے ویگو گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے ۔

مشیرداخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی لسبیلہ دھماکے میں بی اے پی کے سینئر رہنما آغا جبیب شاہ کی

شہادت کی شدید الفاظ۔میں مذمت کی

انہوں نے کہا کہ آغا حبیب شاہ کی بلوچستان اور پاکستان کے لئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں،

مشیر داخلہ کہا کہ انکی شہادت نے بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف جاری جہد کو تواناں کر دیا ہے،

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

مشیرداخلہ بلوچستان نے واضح کیا کہ صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو نست و نابود کر دیں

گے

بعد ازاں مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی

اور ہدایت کی کہ تمام سیکورٹی ادارے واقعہ میں۔ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں،

اور یقین ہے کہ ملوث عناصر قانون کہیں نہیں چھپ سکتے جلد گرفت میں ہونگے

انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

Comments are closed.