Khabardar E-News

چمن : پاک افٍغان سرحد پر آج چوتھے روز تجارت،اور آمدورفت شروع

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن ( خبردار نیوز ) پاکستانی علماء ثالثی جرگہ کی کوششیں کامیاب، پاک افغان بارڈر کشیدگی میں کم ہوئی جس کے باعث اتوار سے دونوں ممالک کے درمیان سرحد کھل گئ
نامہ نگار کے مطابق باب دوستی آج چوتھے روز دوطرفہ تجارت،پیدل آمدورفت کیلیےکھول دیا،
علماء جرگہ نے گزشتہ رات گورنر قندھار یوسف وفا سے طویل مذاکرات کیے،
جرگہ ترجمان بے بتایا سرحدی مسائل پرجلدپاک افغان حکام میں فلیگ میٹنگ ہوگا
جرگے کے سربراہ مفتی قاسم نے کہا کہ پاکستانی علماء جرگہ چمن واپسی پرافغان حکومت پیغام حکام کوپہنچائےگا
چمن جرگہ نے امن محبت کا پاکستانی پیغام افغان حکام کوپہنچایا ہے
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جھڑپوں میں دونوں جانب ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے
تاہم آئیندہ سرحد پر کسی صورت میں شیلنگ یا دراندازی نہیں ہوگا
جرگہ ،ترجمان نے کہا کہ آئیندہ طالبان کی جانب سےفائرنگ کی بھی جائے تب بھی پاکستان جواب نہیں دیں گے،
کامیاب مذاکرات کے :تین روزہ بندش کےبعد پاک افغان ٹریڈ بحال، بڑی تعداد میں مال بردار کنٹینرز،ٹرک افغانستان میں اج سے دوبارہ داخل ہونا شروع ہوے ہیں
جبکہ امپورٹ کے ٹرک بھی افغانستان سے پاکستان آچکے ہین
اس کے علاوہ ایف آئی اے حکام نے سرحدکےدونوں جانب پھنسے پاکستانی و افغان شہری ایک دوسرے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے
یاد رہے کہ :جمعرات کو سرحدی تنازعہ پر پاک افغان فورسز میں شدید جھڑپیں رونماہوئی،
ان ناخوشگوار واقعات کے باعث باب دوستی تین روز تک ہرقسم کی آمدورفت اور تجارت کےلئے بندرہا،

Comments are closed.