Khabardar E-News

روس کایوکرین پر حملوں میں شدت،تیل ،پانی اور انٹرنیٹ کی سپلائی بند

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماسکو (خبردار ڈیسک ) یوکرین پر روس کے حملوں میں شدت آگئی

کریمیا کو پانی کی سپلائی روکنے والے ڈیم کو اڑا دیا گیا،

روسی ٹی وی کے مطابق روس کے حملے میں یوکرین کا انٹرنیٹ سسٹم منقطع ہوا ہے

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے یوکرین میں انٹرنیٹ سروس فراہم کردی،

خبرایجنسی نے بتایا کہ یوکرین کو انٹرنیٹ سروس فراہمی کے لیے اسٹار لنک سروس سے جوڑ دیا گیا،

اسٹار لنک سروس زمین کے مدار میں موجود 200 سیٹلائیٹس سے چلتی ہے،

خبرایجنسی کے مطابق گوگل نے روس کے سرکاری میڈیا کے لیے سوشل میڈیا اشتہارات بند کر دیئے،

اس سے قبل فیس بک نے بھی روس کے سرکاری اکاونٹس کے اشتہارات بند کئے تھے،

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں تیل کے ڈپو پر روسی فوج نے حملہ کیا ، جس سے

جلنے والے ڈپو سے زہریلا دھواں اٹھ رہا ہے،

حکام کے مطابق علاقے کےرہائشی گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں،

کیف میں بہت سے رہائشی پہلے ہی زیر زمین رہ رہے ہیں،

Comments are closed.