Khabardar E-News

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (خبردار ڈیسک ) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم تقریباً 14 گھنٹے کے سفر کے بعد میلبرن سے اسلام آباد پہنچی

آسٹریلوی ٹیم ہوٹل میں دو روز تک بائیو سیکیور ببل میں رہے گی،

بائیو سیکیور ببل کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے،

کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہی ہے

تاریخی دورہ کا آغاز تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا،

پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

مہمان ٹیمدورے کے دوران تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز آج 10 بجے آن لائن پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی

آسٹریلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے

آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی،

چاروں وائٹ بال میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔

مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

Comments are closed.