پشاور: پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا۔
منظور پشتین کو پولیس نے گزشتہ رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا تھا۔
آج پی ٹی ایم رہنما منظورپشتین کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ منظور پشتین کے خلاف تھانا سٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 21 جنوری کو ایف آئی درج کی گئی تھی۔
Comments are closed.