Khabardar E-News

مہوش میرے لئے کیریئر کا مشکل ترین کردار تھا، عائزہ خان

198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:  اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے مہوش کے کردار سے متعلق کہا کہ یہ میرے کیریئر کا مشکل ترین کردار تھا۔

ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ گزشتہ روز اختتام پذیر تو ہو گیا لیکن اس ڈرامے کے دیکھنے والوں میں ہمیشہ کے لئے گھر کر گیا ہے۔ سماجی رابطے کی تمام ویب سائٹ پر اس ڈرامے کے چرچے ہیں۔ ہر کوئی بس اسی ڈرامے پر تبصرہ کرتا نظر آرہا ہے۔

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی مقبولیت کی وجہ ڈرامے کی کہانی نہیں کیوں کہ کہانی کے حوالے سے ہمایوں سعید پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ کہانی بلکل نئی نہیں بلکہ روایتی اور عام سی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ ڈرامے کے بول اور اداکاری نے شائقین پر سحر سا طاری کردیا۔

ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی لاجواب اداکاری نے لوگوں کو ڈرامے کی آخری قسط سنیماؤں میں جا کر دیکھنے پر مجبور کر دیا۔ عائزہ نے جس خوبصورتی سے مہوش کے کردار کو ادا کیا دیکھنے والے اداکارہ کی حقیقی شخصیت کو ہی بھلا بیٹھے۔

پاکستان بھر سے داد سمیٹنے والی عائزہ خان بھی مہوش کے کردار پر خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے کردار سے متعلق لب کشائی کرتے کوئے کہا کہ گزشتہ رات مہوش کی اسکرین پر آخری رات تھی، آج میں اپنے فنی کیریئر کے مشکل ترین کردار کو خیرباد کہنے لگی ہوں۔

Comments are closed.