Khabardar E-News

قدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان معاملات حل ہوگئے

140

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان معاملات حل ہوگئے۔ 

گزشتہ دنوں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے اور اسپیکر نے جام کمال، صوبائی وزیر خزانہ اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحاریک استحقاق جمع کرائی تھیں۔

انہیں اختلافات کو ختم کرانے کے لیے اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور دیگر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے درمیان معاملہ حل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو مل کر حل کریں گے، اب بلوچستان اسمبلی اور حکومت کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم جام کمال کی کارکردگی سے مطمئن ہیں لہٰذا جام کمال ہی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہیں گے۔

پنجاب اور بلوچستان کے سیاسی مسائل حل کر لیے گئے: وزیردفاع

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اتحادیوں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی ہے، پنجاب اور بلوچستان کے سیاسی مسائل حل کر لیے گئے ہیں، پارٹی میں ڈسپلن قائم کیا ہے جو ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اتنے مسائل نہیں ہیں جتنے میڈیا بیان کر رہا ہے۔

Comments are closed.