
اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں صوبے کے مسائل وہیں حل ہوں، سب نے میری بات سنی اور معاملات کے حل کے لیے کمیٹی بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مضبوط پاکستان کے لیے کام کریں، سب نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا، بلوچستان عوامی پارٹی پاکستان کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور جام کمال کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔
عبدالقدوس بزنجو اِس وقت اسپیکر بلوچستان اسمبلی ہیں جبکہ گزشتہ دور حکومت میں وہ مسلم لیگ (ق) کا حصہ تھے اور وہ 13 جنوری 2018 سے 7 جون 2018 تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے ہیں۔
Comments are closed.