چمں۔( نامہ نگار) ہمیں علم کی راہ اپناتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا معمولی کوتاہی ہمارے مستقبل کے معماروں کو سخت نقصان پہنچا سکتا ہے دنیا کے علمی کارناموں نے ثابت کر دیا کہ علم اور جدید تعلیم کے بغیر ترقی کا ناممکن ہے اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت ہی واحد راستہ ہے کہ ہم دنیا کے ترقی یافتہ دنیا میں شامل ہوجائے
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اقراء علمی مرکز چمن میں سالانہ تقسیم اسناد و پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات کے ایک پر وقار تقریب سے چمن کے سینئر صحافی سید سردار محمد خوندئی۔جمعہ خان اچکزئی۔مولانا عبد الواسع۔زبیر احمد۔احمد شاہ ناز۔ مفتی مطیع اللہ۔ محمد انبیاء اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ اس ایکسویں صدی میں علم ہی واحد راہ نجات ہے اور دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے ہمیں اسلام کے بتائے ہوئے زرین اصولوں پر عمل پیرا ہوگا اور اس جدید دور میں اپنے بچوں کو علم کی طرف لانا ہوگا
جس میں ہمارے مستقبل روشن اور قوم کے بچے ترقی یافتہ دنیا کے صف میں کھڑا ہونگے اس کام میں معمولی غلطی یا غفلت ہمیں تباہی سے دوچار کر سکتا ہے آج دنیا بھر کے ترقی یافتہ اقوام اس پر متفق ہے کہ علم کے بغیر ترقی ممکن نہیں
مقررین نے کہا کہ علمی اداروں کی قدر کرنا چاہیے دینی اور عصری علوم لازم ملزوم ہیں تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طلباء اساتذہ کرام میں انعامات تقسیم کیے گئے ادارے کے منتظمین نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
Comments are closed.