Khabardar E-News

بلوچستان :265 میڈیکل سیٹوں کو ختم کرنے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

135

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) خیبرپشتونخوا کے علاقے فاٹا اور بلوچستان کے طلباء نے ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں بلوچستان اور فاٹا کے خصوصی نششتوں کو ختم کرنے کے خلاف اتوار کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے
مظاہرین کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے ان دو صوبوں کے دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب طلبہ وطالبات کے لیے مخصوص 265 میڈیکل سیٹوں کو ختم کرنا ایک بڑا ظلم اور زیادتی ہے،
مظاہرے میں طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایچ ای سی میڈیکل سیٹوں کو ریسٹور کرے اور اپنا وعدہ پورا کرے، کیونکہ ایچ ای سی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے فاٹا اور بلوچستان کے ہونہار طلبہ کا مستقبل برباد ہوا ہے
مظاہرے میں شامل طلباء نے اس بات پربھی افسوس کیا کہ 22 روز سے ایچ سی کے سامنے دھرنا دیا لیکن کوئی بھی مذاکرات کے لیے وہاں نہیں آیاجس سے طلباء میں سخت مایوسی ہوئی ہے

Comments are closed.