Khabardar E-News

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل: رحمان ملک کے انکشافات

132

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (خبردارڈیسک ) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے بے کتاب :شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل : کی تقریب رونمائی کردی گئی اس کتاب میں بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق اہم معلومات فراہم کیےگئے ہیں اس کے علاوہ لکھا گیا ہے کہ جب سابق آصف، علی زرداری سیاسی طور پر ایکٹیو ہوئے تو مخالفین کے پیٹ میں درد ہو نا شروع ہوگیا کونکہ اس کے دور میں پیپلز پارٹی مضبوط طور پر ابھر کرسامنے آرہی تھی
کتاب میں بے نظیر بھٹو پر لیاقت باغ سے پہلے بھی حملوں کا زکر ہے
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ مجھ سے کئی سوالات پوچھے جاتے تھے اس لیے یہ کتاب لکھی ہے اور ن لیگ کی حکومت کو میں نے خط لکھا کے اکرام اللہ کو پکڑا جائے اس کے علاوہ میں نے ٹی ٹی پی کے سربراہ کو بھی کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے ماسٹر مائنڈ اکرام اللہ کو قانون نافذ کرنے والوں کے حوالے کیا جائے
بے نظیر بھٹو کے قتل کے تانے بانے بیرون ملک بھی جاتے ہیںاس کے علاوہ حکومت کی نااہلی بھی محترمہ کے قتل میں شامل تھی
انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی اور سزا پانے ملزمان بھی باہر نکل آئے ہیں عدالت پر اعتراض نہیں کرتا لیکن ملزمان کو سزا ہونی چاہئیے
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت، ہورہی ہے دل تو دکھ رہا ہے کیونکہ جن کے پیارے شہید ہوئے ان پر کیا گزررہی یے لیکنٹی ٹی پی نے مزاکرات کے بعد دوبارہ حملے شروع کردیئے ٹی ٹی پی نے سیز فائر ختم کردی وہ مزید بندے چھڑوانا چارہے تھے
سابق وزیر داخلہ کےمطابق پاک آرمی امن کے لیے کردار ادا کر رہی ہے جنرل باجوہ نے باڑ لگوائی کچھ دن پہلے ایک جگہ سے بھاڑ اکھاڑ دی گئی
ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ یہ کتاب پڑھ کر بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق تمام سوالات کے جوابات ملیں گے اور ملزمان کو سزائیں ہوئیں لیکن معطل ہوگئی اب ہائیکورٹ میں کیس لڑ رہے ہیں جس کے باعث آج بھی ہمیں سیکیورٹی تھریٹس ہیں
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر لاکھوں کالز ٹریس ہوئیں ان میں سے ایک کو سلیکٹ کیا یہ وہ نمبر تھا جو قاری عبید نے ایک مہینے بعد استعمال کیا سابق وفاقی وزیر نے حکومت سے گزارش ہے اکرام اللہ کو پاکستان لا کیفرکردار تک پہنچایا جاے
رحمان ملک کے مطابق جب گڑھی خدا بخش لاشیں جاتیں رہیں تو بلاول بھٹو جذباتی ہوتے ہیں یہ ان کا حق بنتا ہے
ملکی صورتحال کے بارے میں رحمان ملک نے کہاکہ حکومتی وزرا کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے دال میں کچھ کالا ہے نواز شریف کیوں آرہے ہین کس کے کہنے پر ارہے ہیں نواز شریف کو پتہ ہے آنے کا کیا طریقہ ہے کیا ہوگا یہ بھی وقت بتاے گا

Comments are closed.