کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے ) قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو واپس آنا چاہئے کیونکیہ وہ آمد کے بعد جیل ہی جائیں گے ,
اسلام آباد سے کوئٹہ آمد کے بعد ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے نواز شریف نااہل ہو چکے ہیں اس موقع پر پی ٹی آی کے سیکرٹری اطلاعات آصف ترین اور عبدالباری بڑیچ سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین بھی موجود تھے
پارٹی میں حالیہ تبدیلوں کے بار ے ,میں قاسم سوری نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر پارٹی کو منظم کررہے ہیں,اس سلسلے میں ایک اہم زمہ داری وزیر اعظم نےمجھے دی ہے جس کے بعد میری کوشش ہے کہ تمام ورکرز کو ساتھ لے کرچلوں
ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکرنے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا,اور ایک اہم وقت پر بڑہ زمہ داری دی گئی ہےجس سے ہر صورت میں پوراکرونگا کیونکہ نوجوانوں سے بھی ہماری امید پیں ہیں کہ وہ :لسانیت کے فرق کو ختم کرکے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے کام کریں
ان کا یہ بھی کہنا تھا پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہےاور پارٹی کے اندر اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں
قاسم سور ی نے بتایا کہ ملک میں دس بڑے ڈیم منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں جس کے بہت جلد مثبت اثرات مرتب ہونگے
صوبہ خیبرپشتونخوا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ کے پی الیکشن میں بد انتظامی کی وجہ سے ہمیں نقصان ہوا ہے
Comments are closed.