زیارت ( فرحت کاکڑ سے ) بلوچستان کے ساحتی مقام وادی زیارت میں ان دنوں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے جس کے باعث زیارت کی شہر رونقیں ایک بار پھر بحال ہوئی ہیں
اندروں ملک باالخصوص کراچی سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح ، وادی زیارت کے ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہورہےہیں خاص کر گزشتہ شب ہونے والی ہلکی باش کے بعد زیارت میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو ہے اس ٹھنڈے موسم میں سیاحوں خوب موج مستی کی ہے
واضع رہے کہ گذشتہ روز چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے زیارت کے دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کہ زیارت میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کی آمد کیلیے کھول دیے جائیں،تاکہ زیارت آنے والے سیاحوں کو رہائش کی تلاش میں کوئی تکلیف درپیش نہ ہو
انہوں نے زیارت آنے والے سیاحوں کے ساتھ مہمانوں کی طرح اچھا سلوک کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ سیاحوں کی آمد سے علاقے کو ترقی دی جاسکے –
یاد رہے ان دنون شدید سردی کے باوجود وادی زیارت میں سیاحوں کا غیرمعمولی رش ہے اور بیشتر گیسٹ ہاوس پہلے سے ہی بک ہے جس کے باعث کراچی، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب و بلوچستان آنے والے سیاح کو رہائش میں مشکلات کا سامنا ہے
زیارت سے مقامی نامہ نگاروں کے مطابق وم قائد اور چھٹیوں کے موقع لوگوں کی ایک بڑی تعداد زیارت میں سیاحت اور سرد موسم کو انجوائے کرنے کے لیے پہنچ چکے ہین جس سے سخت سردی کے باوجود ں زیارت شہر کی رونقیں ایک باری پھر بحال ہوئی ہیں
چیف سیکرٹری نے تمام سیاحوں کو بغیرکسی مشکل کے قائداعظم ریزیڈنسی سمیت دیگر تاریخی مقامات تک رسائی اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی
زیارت بلوچستان کا وہ سیاحتی مقام ہے جہاں نہ صرف صنوبر کے ہزاروں سال پرانی جنگلات سے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں بلکہ موسم کے لحاظ سے بھی زیارت کو پاکستان کا سرد ترین علاقے کا اعزاز حاصل ہے باالخصوص سردیوں کے اس موسم میں جہا ں پہاڑوں پر برف پڑی رہتی ہے وہاں زیارت میں دن اور شام گذارنے کا اپناہی لطف ہے
Prev Post
Comments are closed.