ہرنائی(نامہ نگار) وزیر اعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت زلزلہ زدگان متاثرین کی بحالی تک ان کیساتھ کھڑی ہے متاثرین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہرنائی کے دوران کیا ہے
اس سے قبل آج صبع وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ایک روزہ دورے پر جب ہرنائی پہنچے ہرنائی پہنچنے پر کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز،ڈی آئی جی پولیس سبی رینج سید فدا حسین شاہ ،ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر ، ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی نے استقبال کیا
ہرنائی میں 7 اکتوبر کو ہونے والے زلزلے میں جان بحق اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی ریسٹ ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو 7اکتوبر کو ہرنائی میں زلزلے میں 17 جان بحق افراد کے لواحقین میں فی کس پانچ لاکھ روپے جبکہ شدید 30زخمیوں میں فی کس دولاکھ روپے کا چیک تقسیم کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ ودیگربھی موجود تھے
وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا
Comments are closed.