کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) حکمران جماعت کے ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن لیلیٰ ترین نے وزیر اعلیٰ کا دورہ ہرنائی کا بائیکارٹ کردیا
رلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن لیلیٰ ترین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کے ہرنائی دورہ کے تقریب پر بائیکارٹ کا اعلان کرتی ہے –
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرنائی سے منتخب نمائندہ کی کارکردگی صفرہے۔اور گذشتہ تین سالوں سے ہرنائی کی ترقی کے لیے ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی ہے۔
لیلیٰ ترین کے مطابق علاقہ ایم پی اے روز اول۔سے علاقے میں دخل اندازی کررہاہے۔اور میں اپنے ضلع میں کسی کی دخل اندازی قبول نہیں کرونگی۔
خاتون ایم پی اے نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کی امن وامان کو خراب نہیں کرنا چاہتی تھی اس وجہ سے وزیراعلی میر عبدالقدوس کے آج کی ہرنائی میں ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کی –
اس سلسلے میں علاقہ سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نور محمد دومڑ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی جو بار آور ثابت نہ ہوسکی –
Comments are closed.