Khabardar E-News

بولان میل چلانے کے لیے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سجانے کی تیاریاں

129

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹاف رپررٹر) جنرل منیجر پاکستان رلوے کی کوئٹہ آمد پر ریلوے کے حکام حرکت میں آگئے اور کئی عرصے سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والے ریلوے اسٹیشن کی قسمت بدل گئی
اطلاعات کے مطابق ریلوے حکام نے اسٹیشن کی مرمت کیلئے بلوچستان بھر سے ملازمین کو کوئٹہ طلب کرلیا اور جی ایم ریلوے کی کوئٹہ آمد پر ٹھوٹ پھوٹ کے شکار ریلوے اسٹیشن کی مرمت کاسلسلہ شروع کردیا
پہلے مرحلے میں ریلوے اسٹیشن پر نصب عرصے دراز سے خراب گھڑیاں ۔ٹائمنگ بورڈ سمیت پورے اسٹیشن کی تزین و آرائش کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع ہوگیا
بتایاگیا ہے کہ جی ایم ریلوے کی کوئٹہ آمد پر ریلوے اسٹیشن کی قسمت ہی بدل گئی اور انتظامیہ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کو جی ایم ریلوے کے سامنے بہترین دیکھانے کیلئے ریلوے حکام کی دوڑیں لگ گئی –
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم دسمبر سے کوئٹہ سے کراچی تک بولان میں کو دوبارہ شروع کیا جاے گا جبکہ اگلے سال جنوری میں امکان ہے کہ کوئٹہ سے پنڈئ جانے والی اکبربگٹی ایکسپریس کو بھی چلایا جاے گا جو سال 2019 میں کروبا وباء آنے کے بعد بند کردہے گئے تھے –
اس سے قبل کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعٍفرایکسپریس کو ریلوے حکام نے کرونا کیسز میں کمی آنے کے بعد بحال کردیا تھا-

Comments are closed.