کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے28 کوڈانیٹرز اور 2 ترجمانوں کی
تعیناتی غیر قانونی قرار دے دیا
ہائی کورٹ نے بدھ کو تحریری فیصلہ جاری کیا ہے
بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ صادق خلجی ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں انہوں نے کوڈانیٹرز اور 2
ترجمانوں کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا۔
آج عدالت نےدرخواست پر فیصلہ سناتےہوئےحکومتی کوارڈینیٹرز کی تقرری کو غیرقانونی قرار دے دیااور
کہا ہے کہ کوارڈینیٹرز کا تقرر غیرقانونی طریقے سے کیاگیا،
عدالت نے فرح عظیم شاہ اور بابر یوسفزئی کو بطور ترجمان کام کرنے سے فوری طور پر روک دیا اس کے
علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تمام کوڈاینٹرز کوبھی فوری طور پر کام سے روک دیا گیا
بلوچستان ہائی کورٹ کے مطابق منتخب نمائندے اور اراکین اسمبلی پہلے سے حکومتی ترجمان اور کواڈنیشن
کیلئے موجود ہیں
منتخب نمائندوں کے ہوتے ہوئے کواڈنیٹرز اور ترجمانوں کی تعیناتی غیر قانونی ہے
فیصلے میں بلوچستان ہائیکورٹ نےکا سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو دفاتر اور حکومتی سہولیات فوری
واپس لینے کا نہ صرف حکم دیا ہے بلکہ سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کو سہولیات واپس لینے کی تحریری
رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے
یاد رہے گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بنچ نے
درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا
Comments are closed.