Khabardar E-News

چمن : پاک افغان سرحد پر 2 ہفتے بعد تجارت دوبارہ بحال

134

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن ( متین خان سے ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج سے چمن کے راستے تجارت دوبارہ بحال ہوی ہے جو دو ہفتے قبل طالبان کی جانب سے افغانستان کے سرحدی ضلع اسپین بولدک پر قبضے کی وجہ سے بند ہوگئ تھی –
ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل کی جانب سے گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 26 جولائ سے پاک افغان سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا جاے گا- تاکہ افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے ساتھ ساتھ دیگرتجارت بھی بحال ہوسکے- تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ تجارت کے دوران تمام مروجہ قوانین اور کرونا ایس او پیز پر ہرممکن عمل یقینی بنایا جاے گا-
چمن کے تاجروں نے حکومت کے حالیہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ تجارت کے لیے موجودہ وقت میں اضافہ کیا جاے- اس سلسلے میں چمن چمبر آف کامرس کے صدر جلات خان نے روزنامہ خبردار نیوز سے گفتگوکرتے ہوے کہا کہ وہ گذشتہ کہی دنوں سے ڈپٹی کمشنر چمن اور دیگر اعلی حکام سے رابطوں میں تھے تاکہ جو تجارت طالبان کے افغانستان میں آنے کے باعث بند ہوئ ہے وہ دوبارہ شروع ہوسکے –
انہوں نے ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل اور دیگراداروں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ انکی بدولت وہ آج سے تجارت کے لیے باڈر کھولنے میں کامیاب ہوے ہیں –
ایک سوال کے جواب میں جلات خان کا کہنا تھا کہ افغان تاجروں باالخصوص جن کے انگور وغیرہ پاکستان آرہے تھے بارڈر کی بندش سے انکی پریشانی زیادہ تھی جو اب دور ہوگئ – کیونکہ اب افغانستان سے تازہ میوہ اور فروٹ باآسانی اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور کراچی کی منڈیوں تک پہنچ سکتی ہے –
اس سلسلے میں پاکستان فیڈرل چمبر آف کامرس کےسابق مرکزی صدر انجینئر دارو خان کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان یہ سرحد تجارت کے لیے رات بار بجے تک روزانہ کی بنیاد پر کھلا رہے –
یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کی سرحدی ڈسٹرکٹ اسپین بولدک پرقبضے کے بعد پاکستان نے 14 جولائ کو افغانستان کے ساتھ چمن اور اسپین بولدک کی سرحد بن کردی تحی تاہم عید کے باعث 17 جولائ طالبان اور پاکستان کے سرحدی حکام نے پہلے پیدل آمدرفت کے لیے سرحد کھول دی تھی تاکہ سرحد کے دونوں جانب پھنسے ہوے لوگ باالخصوص جولوگ عید کے موقع پر اپنوں سے ملنے جانے کے خواہشمند تھے کےلیے سرحد کھول دی تھی – لیکن 2 ہفتے بعد آج سے تجارت کے لیے سرحد دوبارہ کھل گئ نتیجے میں سینکڑوں کنٹینرز اور ٹرک بارڈر کراس کرگئے –

Comments are closed.