Khabardar E-News

پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20 میچ منسوخ

23

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب صرف چار میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ جو 27 جولائ کو ہونا تھا اس منسوخ کردیاگیا اب سریز کا آغاز 28 جولائی کو ہو گا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے جس کا آخری میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم پہلے ہی بارباڈوس میں اپنی ٹریننگ کر رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ میں کوویڈ کیس سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے میچ معطل ہونے کے باعث سیریز ری شیڈول کی گئی۔

Comments are closed.