کوئٹہ ( خبردار نیوز ) کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نصر اللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے ’گمشدہ‘ لوگ افغانستان
میں ہیں:
گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نصر اللّٰہ نے ایک ویڈیو میں کیا ہے جو بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیاء
لانگو کی پریس کانفرنس کے موقع پر میڈیا کو دکھایا گیا
جس میں نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سے ’گمشدہ‘ لوگ افغانستان میں موجود
ہیں،بقول انکے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے اتحاد کا ہدف اغواء برائے تاوان سے گمشدہ لوگوں کا بیانیہ بنانا،
پاک چین دوستی، سی پیک کو سبوتاژ کرنا تھا۔
اس سے قبل بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا ء لانگونے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے
لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشت گرد نصر اللّٰہ
عرف مولوی منصور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ نور ولی دوسروں کے بچوں کو خودکش حملے سے جنت پہنچانے کا فتویٰ دیتا
ہے، وہ خود اپنے 9 بچوں میں سے کسی کو بھی جنت بھیجنے کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتا؟
انہوں نے ٹی ٹی پی سے وابستگی پر نادم ہونے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان تمام لوگوں سے معافی چاہتا ہوں
جنہیں میرے نام نہاد جہاد سے نقصان پہنچا۔
Comments are closed.