کوئٹہ ( دانیال خان سے ) منشیات کے استعمال کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے عالمی دن پر کوئٹہ میں آگاہی
واک کا اہتمام کیا گیا شرکا میں سول سوسائٹی اور سماجی بہبود سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔
منشیات سے نجات کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں واک کا اہتمام کیا گیا واک گلستان روڈ گرلز کالج
سے بلوچستان اسمبلی کے عمارت تک منعقد کی گئی
واک میں اے این ایف۔سماجی بہبود اور سول سوسائٹی کے افرار نے شرکت کی
بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے باھر پہنچ کر واک کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت مند
معاشرے کے قیام کیلئے منشیات سے پاک سماج ضروری ہے تعلیمی اداروں میں نئی نسل کا نشے کی لت میں
مبتلا ہونا لحمہ فکریہ ہے
منشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے ہر مکتبہ فکر اپنا کردار ادا کرے
تاکہ نوجوان نسل منشیات جیسے زھر قاتل سے بچ سکے آج کی آگاہی واک کا اہتمام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے
ادھر بلوچستن کے سرحدی شہر چمن میں عالمی دن برائے انسداد منشيات کی حوالے سے واک انعقاد کیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوید عالم اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر محمدفاروق کی قیادت میں واک پریس کلب سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر افس پر اختتام پزیر ہوئی
واک میں تحصیلدار عبدالرازق میانی ایجوکيشن افیسر محمودخان ڈی ایس پی۔منور احمد سمیت مختلف سماجی تنظيموں کی نمائندوں اور سکولوں کی بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
Comments are closed.