Khabardar E-News

کوئٹہ:تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں مگروقت غلط تھا ، قدوس بزنجو

1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تحریکوں کا آنا جمہوریت کا

حسن اور ہماری اصلاح کا ذریعہ ہے‘تاہم تحریک عدم اعتماد کاوقت غلط تھا

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو بلوچستان میں اسمبلی میں انکے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی

کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتےہوے کیا

وزیراعلی نے کہا کہ تحریکوں کا آنا جمہوریت کا حسن اور ہماری اصلاح کا ذریعہ ہے تحریکوں کا مقابلوں

کرنے سے حکومت کو مزید استحکام ملے گا

تحرےک عدم اعتماد نے مزید فعال اور مضبوط کردیا ہے کابینہ میں ردوبدل ہونے کا امکان نہیں ہے

تاہم اپوزیشن جماعتوں کو حکومت میں شامل ہونے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں

اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ‘ صوبائی وزیر ایری گیشن

حاجی محمد خان لہڑی‘ ترجمان حکومت بلوچستان فرح اعظیم شاہ بھی موجود تھی

وزیراعلی نے اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہوے کہا کہ انہوں نے مجھے سرخرو کیا اور اس میں باپ پارٹی کے

تمام ممبران برابر کے شریک ہیں

ایک سوال پر قدوس بزنجو نے کہا کہ تمام دوستوں کو ساتھ لیکر عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کےلئے

کوشش گریں گے

کوئٹہ:تحریک عدم اعتماد مسئلہ نہیں مگروقت غلط تھا ، قدوس بزنجو

انکے مطابق بلوچستان کی حکمران جماعت باپ پارٹی کو متحد کرنے میں لگے ہوئے ہیں

اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانیوالے دوستوں سے بھی رابطہ کرونگا تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں کا

مشکور ہوں مجھے سپورٹ کرنیوالے تمام افراد اور پارٹیوں کا کا بھی مشکور ہوں

قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ انکے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش تک نہیں ہوسکی

سابق وزیر اعلی جام کمال خان باپ پارٹی کے صدر کے تھے مگر اب نہیں رہے انہوں نے کہاکہ تحرے ناکام

بنانے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور جمیعت علماءاسلام کے صوبائی امیر

مولاناعبدالواسع ‘عوامی نیشنل پارٹی صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی یزارہ ڈیموکراٹیک پارٹی کے

چیرمین عبدالخالق ہزارہ‘ گہرام بگٹی سمیت تمام اتحادیوں اورباپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کا

شکر گذار ہوں جو صوبے کی تعمیر و ترقی میں ہمارے ساتھ شامل ہیں

Comments are closed.