Khabardar E-News

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے شروع ہونا تھا تاخیر کا شکار ہے

اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد وزیراعلیٰ کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش

کی جاے گی

صوبائی اسمبلی کے قوائد انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ(4)(ب)19 کے تحت پیش کرنے کی بابت اجازت

کی تحریک پیش کی جائیگی

وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی

تحریک پیش کرنے کے لئے کل ارکان کے 20فیصد کو اپنی نشستوں پر کھڑا ہونا ہوگا

اجازت ملنے کے بعد کوئی قرار داد کا کوئی ایک محرک قرار داد کو پیش کریگاجبکہ اگر قرار داد کو پیش

کرنے کی مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں ہوئی تو تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی۔ادھر بلوچستان

عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بطور

بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا،

سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے اسپیکر کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر

نامزد کرنے کااختیار پارٹی صدر کے پاس ہے

میں نے 2018کے بعد تاحال کسی کو بھی پارلیمانی لیڈر نامزد نہیں کیا لہٰذا اسپیکر اس مسئلے پر توجہ دیں۔

Comments are closed.