Khabardar E-News

طیارہ حادثہ؛ تحقیقاتی ٹیم نے جہاز کے کپتان کا ریکارڈ طلب کرلیا

240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کراچی / لاہور: 

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات پر مامور ائرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے قومی ائرلائن کے چیف پائلٹ سیفٹی سے جہاز کے کپتان سجاد گل کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 4رکنی تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔اسی تناظر میں تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے کے چیف پائلٹ سیفٹی سے کیپٹن سجاد گل کی مجموعی فلائنگ اور 22 مئی سے قبل کا تمام ریکارڈ منگوالیا ہے۔

Comments are closed.