Khabardar E-News

پائلٹس کی عالمی تنظیم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے خدمات پیش کردیں

161

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: انٹرنیشنل فیڈریشن ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی کو خط لکھا ہے جس میں کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارہ کی تحقیقات کے لئے خدمات پیش کی گئی ہیں، صدر انٹرنیشنل پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں بطور ایکسپرٹ شامل ہونا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، تحقیقاتی ٹیم آج بھی جائے حادثہ پر مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے، پی آئی اے کی سیفٹی ٹیم کے سربراہ کیپٹن عامر آفتاب بھی ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تباہ شدہ جہاز کا وائس ڈیٹا ریکارڈر تلاش کیا جارہا ہے، ایئربس 320 جہاز کا بلیک باکس ابتداء میں ہی مل چکا تھا، بلیک باکس اور وائس ڈیٹا ریکارڈر فرانسیسی ٹیم اپنے ہمراہ ڈی کوڈ کرنے لے جائے گی۔   

Comments are closed.