Khabardar E-News

شانگلہ میں خودکش حملہ 5 چینی باشندوں سمیت 7 افراد ہلاک

154

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبر دار نیوز ) خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں گاڑی پر مبینہ خودکش حملہ 7 افراد ہلاک

ہوے ہیں

ہلاک ہونے والوں میں 5 چینی باشندے بھی شامل ہیں

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے

ٹکرائی، گاڑی پر حملے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جا رہی تھی ابتدائی تحقیقات سے حملہ خود کش معلوم ہوتا

ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملے کے بعد گاڑی کھائی میں جا گری۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی اور بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے

والوں میں 5 چینی باشندے بھی شامل ہیں۔

داسو ڈیم منصوبے سے منسلک تھے۔

دریں اثناء ضلع شانگلہ میں شاہراہ قراقرم پر گاڑی پر حملہ کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے شدید الفاظ میں

مذمت کی ہے

وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

وزیر اعلی نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے انتظامیہ کو دھماکے کے

زخمیوں کو فوری طبی امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،

Comments are closed.