Khabardar E-News

کوئٹہ 8فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی خالق ہزارہ

89

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیو ز ) ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی (ایچ ڈی پی ) کے چیرمین عبدالخالق ہزارہ اور اور سابق ایم پی

اے قادر نائل نے پی بی 40اور پی بی 42کے خلاف انتخابی نتائج کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دئیے

بعدمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے پارٹی چیرمین نے کہا کہ 8فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی جس کے

خلاف ہمارے پاس قانون فارم کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں ہم نے اٹھارہ دن

دھرنا دیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اور پارلیمانی راستہ اختیار کریں گے کیونکہ الیکشن کمشین کی جانب سے ڈیڑھ

ماہ بعد کوئی انصاف نہیں ملا جس کے باعث ہم نے الیکشن ٹریبونل میں بھی اپنا کیس فائل کردیا

ایک سوال کے جواب میًں خالق ہزارہ نے کہا کہ میرے اوپر کرپشن کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں اور جس

رقم کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اس کے ثبوت موجود ہیں تاہم بدقسمتی سے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا

جارہا ہے

واضع رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بارے میں زیادہ ترقوم پرست جماعتوں کا موقف ہے

کہ انکے کے امیدواروں کو ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت ہراے گئے ہیں

Comments are closed.