Khabardar E-News

مستونگ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمی کریں گے – ڈی سی کبزئ

4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ (فیض درانی ) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ نے

پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاہیکہ مستونگ میں گزشتہ ہفتے قتل کے تین افسوسناک واقعات رونماء ہوئے

اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے تمام تینوں کیسز کے ملزمان کو کامیابی کے ساتھ قانون کے گرفت میں لایا اور

تمام کیسز کو قانون کے مطابق عدالتی پیروی اور سماعت کے لیئے ضلعی انتظامیہ نے (Close) کردیا،

20 فروری کو کردگاپ کے علاقہ پتکی میں چار ملزمان نے دو معصوم بہن بھائی 7 سالہ اسرار اپنی 10 سالہ

بہن آمنہ بی بی کو قتل کر کے فرار ہوئے تھے

ضلعی انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ضلع کچھی سے معصوم بچوں کی قتل میں ملوث تین ملزمان

گرفتار کیئے

جبکہ(6) دن کےمسلسل جدوجہد کے بعد چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیئے تمام علاقے چھان مارے بلاآخر

جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ‘ رات گئے سانحہ کردگاپ میں ملوث چوتھے مرکزی مجرم کو ضلع واشک

کے دورافتادہ پہاڑی اور خطرناک علاقے سے گرفتار کرکے مستونگ منتقل کیا

شیرین اب میں قتل ہونے والے شخص کے قتل میں ملوث ملزم کو سبی سے رفتارکرلیااور سنگر میں لیویز

اہلکار کے قتل کے کیس کو بھی کلوز کردیا۔

ضلعی انتظامیہ مستونگ ضلع کو جرائم اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے تہیہ کررکھا،

جرائم میں ملوث عناصر چائیے جتنی بھی بااثر کیوں نہ انہیں کسی صورت میں نہیں چھوڑینگے،

انہیں ہرحال میں قانون کے گرفت میں لائینگےاسٹریٹ گرائمز اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کیلئے پیغام

ہیکہ انہیں ضلع مستونگ میں کوئی جگہ نہیں

اور جرائم کرنے کے بعد انہیں ملک بھر کے کسی بھی کونے میں جگہ نہیں ملے گی وہ جہاں بھی چھپ جائے

انہیں ڈھونڈ کر نکالیں گے،

Comments are closed.