Khabardar E-News

کوئٹہ: مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہےگا جونیئرا ساتذہ

5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں جونیئراساتذہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے

اور ملازمیتوں کو مستقل کرنے کے لیے ہڑتال کا سلسلہ گذشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے –

تاہم حکومت نے انکے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے –

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جونیئرگورنمنٹ اساتذہ کی جانب سے گذشتہ دو ہفتوں سے کیمپ لگا کر ہڑتال پربیھٹے ہوے ہیں

ان اساتذہ نے کہاکہ وہ گذشتہ پندرہ سالوں سے محکمہ تعلیم میں عارضی طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں

اس امید کے ساتھ انکی ملازمت مستقل ہوجاے گی لیکن ایک بڑا عرصہ گذرنے کے باوجود وہ آج تک عارضی

ملازمت کررہے ہیں

جس کے باعث وہ اب احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں تاکہ اپناحق حاصل کرسکے

کوئٹہ: مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہےگا جونیئرا ساتذہ

 جعفر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک جونیئر استاد لیاقت علی نے خبردار نیوز کو بتایا کہ ہمیں یہ احتجاج بہت

پہلے کرنی چاہےتھی جس طرح ملک کے دیگر صوبوں میں جونیئر اساتذہ کو ترقیاں دی جارہی ہے لیکن

بدقسمتی سے بلوچستان میں حکومت کی جانب سے جونیئر اساتذہ بالکل نظرانداز ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں

مستلق کرکے دوسرے صوبوں کے برابرہماری تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جاے

لورالائی سے تعلق رکھنے والے جونیئر گورنمینٹ ٹیچز ایسو سی ایشن کے نائب صدر محب اللہ نے بتایا کہ

جونیئر اساتذہ 2007 سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں اور پندرہ سال سے زاہد کا عرصہ گذر جانے کے

باوجود انکے مطالبات تسلیم نہیں ہوے ہیں

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے بھی کیمپ کا دورہ

کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جونیئراساتذہ کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاے

انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کا حکومت ہوگا جس میں تمام اساتذہ کے مسائل حل کیے جاَئینگے

انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی تعریف کرتے ہوے کہاکہ صوبائی کابینہ میں شامل

بعض وزراء مسائل کے حل میں دلچسپی سے قاصر ہیں

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مر ی نے ان اساتذہ سے ملاقات کرکے یقین دھانی کرائی ہے کہ

حکومت انکو مستقل بنیادوں پر ملازمت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاہم جونیئراساتذہ کا موقف ہے کہ

جب تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا اس وقت تک انکا احتجاج جاری رہے گا –

Comments are closed.