Khabardar E-News

عدالت نے حکم دیا تو پاکستان واپس جاؤنگا، نواز شریف

61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن: ( ع روزنامہ خبردار ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس فیصلے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

  قریبی ذرائع نے لندن میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی بیماری پر سیاست کی جا رہی ہے انہیں باہر علاج کی اجازت عدالت نے دی تھی اور اب بھی وہ عدالت کے احکامات پر عمل کریں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھا نواز شریف کو پنجاب حکومت کے ضمانت میں توسیع نہ دینے کے عمل سے دکھ پہنچا ہے، نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں پہلے بھی وہ پاناما کیس میں سو سے زائد بار عدالتوں میں پیش ہوئے، اپنے خلاف سزا کا فیصلہ سن کر جیل جانے کیلئے بیمار بیوی کو چھوڑ کر پاکستان واپس گئے تھے اور اب بھی اگر عدالت حکم دے گی تو وہ فوراً پاکستان واپس چلے جائیں گے۔

شریف فیملی کے ذرائع کا کہنا تھا نواز شریف کا علاج جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں ان کا آپریشن ہونے جا رہا ہے، شریف فیملی نواز شریف کے وطن واپس جانے کے حوالے سے شدید تحفظات کا شکار ہے۔

دوسری طرف گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نواز شریف سے ایون فیلڈ ہاؤس میں ملاقات کی جو آدھ گھنٹہ جاری رہی۔ نواز شریف نے اپنے فیصلے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا تھا شہباز شریف نے نواز شریف کو بتایا کہ پنجاب حکومت کے فیصلے کے حوالے سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا۔

Comments are closed.