کراچی: پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین کو پی ایس ایل 5کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کارڈ دینے سے انکارکردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز رکھنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر جلال الدین نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں اس فیصلے پرحیرت کا اظہارکیا ہے، انھوں نے کہاکہ میں فری لانس صحافت کرنے والا پاکستان کا واحد ٹیسٹ کرکٹر ہوں،آئی سی سی، انگلش کاؤنٹی بورڈ اورایشین کونسل اپنے ایونٹس کیلیے مجھے میڈیا ایکریڈیشن کارڈ جاری کرتا ہے مگر پی سی بی نے انکار کر دیا۔
Comments are closed.