کوئٹہ: ایران میں كورونا وائرس پھیلنے كے بعد کوئٹہ میں سرجیکل ماسک کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
ایران میں كورونا وائرس پھیلنے كے بعد کوئٹہ میں سرجیکل ماسک كی مانگ میں اضافہ ہوا اور اسٹاک ختم ہونے کے بعد ماسک کی قیمتیں كئی گنا بڑھ گئیں، 300 روپے والا ڈبہ 1200 روپے تک پہنچ گیا، مجموعی طور پر ایک ماسک كی قیمت 7 سے 8 روپے تک بڑھ گئی تاہم اب مہنگے داموں میں بھی ماسک دستیاب نہیں ہیں۔
كراچی میں بڑے كاروباری حلقوں نے بھی ایک لاكھ روپے سے زائد ادویات منگوانے پر صرف ایک كارٹن ماسک اضافی قیمت كے ساتھ بھجوانا شروع كردیا۔
اس حوالے سے میڈیكل اسٹورز مالكان سے رابطہ كیا گیا تو250 روپے والے سادہ ڈبے كی قیمت1200 روپے بتائی گئی، دُكانداروں كا كہنا ہے كہ ماركیٹ میں ماسک كی سیل بڑھ جانے سے اس كی شارٹیج پیدا ہوگئی ہے۔
عوامی شكایات پر جب ہول سیل میڈیسن كا كاروبار كرنے والوں سے رابطہ كیا گیا تو اُنہوں نے بتایا كہ ماسک كی مانگ میں اضافے كے ساتھ ہی كراچی میں بڑے كاروباری حلقوں نے اس كی سپلائی بند كردی ہے اور اب اس كی مہنگے داموں میں فروخت جاری ہے۔
ہول سیلرز نے بتایا كہ ایک لاكھ روپے سے زائد كی میڈیسن كے آرڈر پر صرف ایک كارٹن ماسک مل رہا ہے اور وہ بھی 1200 روپے میں ملک رہا ہے۔
كورونا وائرس كے بڑھنے كے سبب اور ماسک نہ ہونے كی وجہ سے شہریوں میں تشویش كی لہر دوڑ گئی ہے اور اُنہوں نے حكومت سے اس كا سختی سے نوٹس لینے كا مطالبہ كردیا۔
Comments are closed.