Khabardar E-News

سول ایوی ایشن کا رات کو فضائی آپریشن بند کرنے پرغور

106

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز سے دو آپشنز پر سفارشات مانگی ہیں، پہلے آپشن میں رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک آپریشن بند رکھا جائے گا یا پھر دوسرے آپشن میں رات 12 سے صبح 6 بجے تک آپریشن کے سول ایوی ایشن کو ائیرلائنز اضافی فیس ادا کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز 28 فروری تک سول ایوی ایشن کو اپنی سفارشات سے آگاہ کریں گی، سول ایوی ایشن ائیرلائنز کی سفارشات پر رواں سال گرمیوں میں رات کے فضائی آپریشن پر پابندی لگانے  یا اخراجات بڑھانے کا فیصلہ کرے گی۔

Comments are closed.