کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مریض رول گئے
دوسری جانب حکومت اور ہڑتالی ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ بھی شروع نہ ہوسکا –
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچسان اور و صوبائی حکومت کے مابین مزاکرات سرد خانے کے نظر ہوگئے
صوبائی حکومت وفد و ینگ ڈاکٹرز مزاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت ناہوسکی
جس کے باعث کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز گذشتہ دو ماہ سے بند ہیں اورسردی کے موسم میں
مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال ،لوگ پریشان
ایک تماردار ریاض احمد نے خبردار نیوز کو بتایا کہ سول ہسپتال میں نہ ادویات دستیاب ہیں
اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر موجود ہے بالخصو ص انکا مریض دل کا بیمار ہے
لیکن یہاں بھی تمام مشینیں خراب پڑی ہیں اور دل کے امراض کے وارڈ میں جہاں ان مریضوں کو انتہائی
نگہداشت میں رکھا جاتاہے
وہاں بھی ڈاکٹرنہیں آتےہیں
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں
تاکہ وہ مریضوں کو ان پریشانیوں سے نجات مل سکے
ایک اور بزگ مریضہ درناز نے بتایا کہ غریب لوگو ں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے
دو ڈھائی سو روپے خرچ کرکے جب ہسپتال آتے ہیں تو یہاں کوئی ڈاکٹرنہیں ہوتا
تاہم نورمحمد کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں لیکن جب یہاں آتے ہیں
تونہ ڈاکٹرہوتا ہےاور نہ ہی انکے مریضوں کی علاج معالجہ کی جانب کوئی توجہ دی جارہی ہے
ہڑتال کے باعث مریض اور لواحقین کے مشکلات میں اضافہ
ینگ ڈاکٹرزنے گذشتہ سال نومبر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کیا تھا
اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمریضوں کی علاج معالجہ کے لیے بہتراقدامات کیے جائیں
لیکن پولیس کی جانب سے انکے ساتھیوں پر لاٹھی چارج و گرفتاری کے بعد ایمرجنسی سروسز بند کرنے کے فیصلہ کیا تھا
صدر پیرامیڈیکس سٹاف بلوچستان جمال شاہ کاکڑکا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اس وقت ایک پیج پر ہیں
اور دونوں کا عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں جس کے باعث بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں مسائل نہیں ہوے ہیں
‘ ہم چاہتے ہیں کہ کیت لیب جو 8 ماہ سے بند ہے اس کو متحرک کیا جاے
دو ہفتوں سے حکومتی وفد کا ینگ ڈاکٹرز کو کوئی رابطہ نہیں
پیرامیڈیکس سٹاف کے صدر کے مطابق حکومت کے کہی بار مذاکرات ہوے اور انہوں نے مطالبات کوتسلیم کیے ہیں
لیکن اس پرعملدرآمد نہیں ہورہا ہے جس کے باعث بیمار افراد مختلف مشکلات سے دوچار ہیں
تاہم گذشتہ ہفتے صوبائی حکومت کی جانب سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتالیوں کی جانب سے ایمرجنسی سروس دوبارہ بحال ہوگئیں
لیکن او پی ڈیز تاحال بند ہیں تاہم ہڑتالی ڈاکٹروں کے مطابق اس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا
جس پران ڈاکٹرز نے دوبارہ کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے پر غورشروع کردیاہے –
Comments are closed.