Khabardar E-News

بزدار کو نہیں ہٹاؤں گا، نیا وزیراعلیٰ 20 دن بھی نہیں چل سکے گا: وزیراعظم

124

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزادر ہی رہیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ارکان اسمبلی اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ارکان پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، انہیں عہدے سے نہیں ہٹاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے سازش کون کررہا ہے، سازش کے پیچھے کون ہے، عثمان بزدار کو ہٹایا تو نئے وزیراعلیٰ کو بھی ایسے ہی ہٹادیا جائے گا، نیا وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا تو وہ 20 روز بھی نہیں چل سکے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ قوموں کی زندگیوں میں نشیب و فراز آتے ہیں، ہمت اور دلیری سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے 20 ارکان نے پریشر گروپ بنایا تھا جنہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی اور ان کے مطالبات مان لیے گئے تھے۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے بھی خبریں زیرگردش تھیں جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی عثمان بزدار کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔ 

Comments are closed.