: اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیر اعلی جام کمال،وزیرخزانہ ظہوربلیدی اورسینیٹر سرفرازبگٹی کے خلاف جمع کرائی گئی تحاریک استحقاق صوبائی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو بھجوائی جارہی ہیں جو ان تحاریک کا جائزہ لے گی، اگراستحقاق کمیٹی کی چیئرپرسن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کرتی ہیں تو سیکرٹری اسمبلی اس کمیٹی کا اجلاس بلاسکتے ہیں یہ بات سیکرٹری بلوچستان اسمبلی صفدر حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسپیکربلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے وزیر اعلی جام کمال،وزیرخزانہ ظہوربلیدی اورسینیٹر سرفرازبگٹی کے خلاف جمع کرائی گئی تحاریک استحقاق صوبائی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو بھجوائی جارہی ہیں یہ کمیٹی سات ممبران پر مشتمل ہے جس کی چیئرپرسن اے این پی کی رکن اسمبلی شاہینہ کاکڑ ہیں۔سیکرٹری اسمبلی نے بتایا کہ استحقاق کمیٹی کی چیرپرسن کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گی جس میں ان تحاریک کا جائزہ لیا جائے گا،اگر یہ تحاریک قبل سماعت ہوئیں تو اس میں نامزد افراد کو طلب کرکے ان کا موقف سنا جائے گا جس کے بعد استحقاق کمیٹی ان تحاریک پر اپنی رائے دے گی یہ رائے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی حتمی فیصلہ صوبائی اسمبلی کے اراکین کریں گے۔سیکرٹری اسمبلی نے بتایا کہ اگر استحقاق کمیٹی کی چیئرپرسن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کرتی ہیں تو سیکرٹری اسمبلی اس کمیٹی کا اجلاس بلاسکتے ہیں۔
Comments are closed.