Khabardar E-News

یومِ پیدائش قائداعظم محمدعلی جناح کے حوالے بلوچستان میں تقریبات

112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پسنی( خبردار نیوز) 25 دسمبر یومِ پیدائش قائداعظم محمدعلی جناح کے حوالے سے آج زرین گارڈ پبلک اسکول پسنی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا.
تقریب کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیاگیا۔ پروگرام کے مہمان خاص پاکستان کوسٹ گارڈز 1 بٹالین پسنی کے کمانڈنگ افسر لیفٹینٹ کرنل قیصر عباس تھے۔
تقریب میں طلباء و طالبات نے خوش الہانی سے ملی نغمے,حمد،نعت،اردو،انگلش تقاریر سمیت قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بھی تقاریر کی۔ طلباء نے قومی ترانہ پڑھا۔بلوچستان کے ثقافت اور ویلکم ٹیبلوز پرفارمنس دکھاکر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والی طلباء و طالبات نے لیفٹننٹ کرنل قیصر عباس سے انعامات وصول کیے۔ دریں اثنا پاکستان کوسٹ گارڈز 1 بٹالین پسنی کے کمانڈنگ افسر لیفٹینٹ کرنل قیصر عباس نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
اسکول کی ایڈمنسٹریس نے اپنے طالبات کی شاندار تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کوسٹ گارڈز 1 بٹالین پسنی کے کمانڈنگ افسر لیفٹینٹ کرنل قیصر عباس نے قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ نوجوان نسل کو انکی زندگی سے سبق سیکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح ہر مسئلے کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لیتے تھے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے
ہمارے پیارے پاکستان کا مستقبل نہایت شاندار ہوگا، ہمیں پاکستان کی ترقی و کامیابی کو مزید تقویت دینے کیلئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے سلسلے میں گوادر پدی زر کے مقام پر فٹسال کرکٹ گراؤنڈ میں السمیر یوتھ فٹبال کلب گوادر اور کپٹن رمضان فٹبال کلب گوادر کے دونوں فٹبال کلبوں کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا .
میچ کے مہمان خصوصی 440 برگیڈ کے برگیڈیئر فہد منصور اور گوادر کے معروف شخصیت میر ارشد کلمتی تھے، کپٹن رمضان فٹبال کلب نے یہ میچ ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے برتری حاصل کرکے اپنے نام کرلیا. .
میچ دیکھنے کیلیئے اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ عطہر عباس، ناخدا اکبر رئیس، جلیل فیض، و دیگر بھی گراؤنڈ میں موجود تھے.
میچ کے اختتام پر برگیڈیئر فہد منصور ، میر ارشد کلمتی اور دیگر نے کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کئے.
چمن سے خبردار نیوز کے نامہ نگار سید سردار محمد خوندئی کے مطابق سرحدی شہر چمن میں بھی یوم ولادت بانی قائد اعظم محمد علی جناح جوش خروش سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرچمن کے کمپلکس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں آرمی آفیسر کرنل عمیر ، ڈسٹرک پولیس افسر محمد علی صاحب، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان واہلکاراں، قبائلی متعبرین ، انجمن تاجران ، سول سوسائٹی ، انجمن ، اساتذہ کرام اور اسکولوں کے طلباء،اقلیتوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد مندوخیل نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلائی اورقائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں کے لئے آزاد وطن کاخواب حقیقت میں بدلا۔
قائداعظم ؒ جیسے مدبرصدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی لالچ اور خوف قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو اپنے عظیم مقصد سے نہ ہٹا سکا۔
انہوں نے کہا کہمحمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔آج کے دن ہمیں قائد اعظمؒ کے فرمودات کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر ملک بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا رلانے کے عزم کااعادہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہانہوں نے کہا کہ ہم بابائے قوم کے دیے گئے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ان تمام مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں، قائد اعظم کے یوم ولادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہنسل نو کو قائداعظم کے افکار اور جدوجہد سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے جو لازوال خدمت، کوشش اور جدوجہد کی وہ رہتی دنیا تک مثال رہے گی۔

Comments are closed.