Khabardar E-News

چمن: سرحدی ضلع کے سب سے بڑے اسپتال میں صفائی کا فقدان-احسان شاہ

128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن۔( رپورٹ سید سردار محمد خوندئی سے )صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال چمن کا ہفتہ کے روز اچانک دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل ،ڈی پی او چمن محمد علی کاسی بھی موجود ہیں اور ڈاکٹروں سے سول ہسپتال کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سوبائی وزیر نے تمام سٹاف کو واننگ دی کہ اگر ڈاکٹرز حضرات نے مزید اپنے ہسپتال کا اس حالت کو نہیں بدلا تو پھر میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کرونگا ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی اس کے زمہ دار وہی ڈاکٹرز خود ہونگے
مزیدکہاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اورعام آدمی کو صحت کے شعبہ میں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہمی پر خصوصی توجہ دی رہی ہے۔
اایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کے متعلق تفصیلی بر یفینگ دی اور در پیش مسائل کے حوالے سے انہیں اگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹر اور پیر میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں

Comments are closed.