Khabardar E-News

زیارت:تمام ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کیلیے کھول دیے جائیں،چیف سیکرٹری کی ہدایت

221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت ( فرحت کاکڑسے ) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کہ زیارت میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کی آمد کیلیے کھول دیے جائیں، اور ساتھ ہی زیارت آنے والے سیاحوں کے ساتھ مہمانوں کی طرح اچھا سلوک کیا جائے،تاکہ سیاحوں کی آمد سے علاقے کو ترقی دی جاسکے –
واضع رہے کہ ان دنون شدید سردی کے باوجود وادی زیارت میں سیاحوں کا غیرمعمولی رش ہے اور بیشتر گیسٹ ہاوس پہلے سے ہی بک ہے جس کے باعث کراچی، اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب و بلوچستان آنے والے سیاح کو رہائش میں مشکلات کا سامنا ہے
زیارت سے مقامی نامہ نگاروں کے مطابق وم قائد اور چھٹیوں کے موقع لوگوں کی ایک بڑی تعداد زیارت میں سیاحت اور سرد موسم کو انجوائے کرنے کے لیے پہنچ چکے ہین جس سے سخت سردی کے باوجود ں زیارت شہر کی رونقیں ایک باری پھر بحال ہوئی ہیں
چیف سیکرٹری نے تمام سیاحوں کو بغیرکسی مشکل کے قائداعظم ریزیڈنسی سمیت دیگر تاریخی مقامات تک رسائی اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی

Comments are closed.