Khabardar E-News

مستونگ میں ہزارہ قبیلے کی زمینوں کو واگذارکرایا جاے -داؤد آغا

155

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(خبردار نیوز )سیاسی و قبائلی رہنماء سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ سب تحصیل دشت موضع حسنی سپزنڈکے مقام پر ہزار ہ برادری کی 500ایکڑ زمینیں ہیں جس پر اب سب تحصیل دشت کی انتظامیہ اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں
اعلیٰ حکام نوٹس لیکر ان کے خلاف کارروائی اور عوام کی زمینیں واپس کردی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا‘
یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ سب تحصیل دشت کی تحصیلدار‘نائب تحصیلدار‘ پٹواری یہ سب کرپٹ ہیں اور ان کی اور لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلے متعلقہ کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنر ز سب اس بارے لا عالم ہے اور ان کو کوئی علم نہیں ہے
انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کی ضلع مستونگ سب تحصیل دشت موضع حسنی سپزنڈ کے مقام40سال پرانی زمینیں ہیں کئی سالوں پہلے سے جب دہشت گردی زیادہ ہوئی تو ان عناصر نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کی زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے اور سب تحصیل کی انتظامیہ اور لینڈ مافیا نے ملکر غریب عوام کی زمینوں کو لینڈ مافیا کے نام ٹرانسفر کیے ہیں جبکہ افسوس کی بات ہے
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں جب لوگ اپنے زمینوں کیلئے جاتے ہیں تو وہاں پر ان کو مختلف طریقوں دھمکایااور ٹاچر کیا جاتا ہے اور مختلف دھمکیاں دیتے ہیں اور ان کی زمینوں کی نشاندہی تک نہیں کرتے ہیں
انہوں نے کہاکہ لینڈ مافیا عوام کی زمینوں کا کوڑیوں داموں ریٹ لگاتے ہیں انتظامیہ اور لینڈ مافیا آپس میں ملے ہوئے ہیں لوگوں کو مختلف طریقوں سے تنگ کرکے ان کی زمینوں کو اونے پونے داموں قیمتیں وصول کررہے ہیں
انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو‘ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی‘ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ کمشنرز‘ڈپٹی کمشنرز اور دیگر کو پابند کریں کہ وہ جتنے بھی لوگوں کی زمینیں ہے ان کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Comments are closed.