اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) میجر (ر) عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی،
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پاک فوج
کے دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا،
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے دونوں افسران کو فوجی اہلکاروں کو
بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی
آئی ایس پی آر کے مطابق 21 نومبر 2023 کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لئے گئے ہیں،
سزا میں فرائض کی انجام دہی، جاسوسی بارے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ء کی دفعات کی خلاف ورزی بھی
شامل،
پاک فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران پر ریاست کے تحفظ اور مفاد کے خلاف منفی سرگرمیوں کی دفعات بھی
شامل ہیں
یاد رہے کہ 9 مئی کو ملک میں پیش آنے والے واقعات میں پاک آرمی کے ان افراد نے سوشل میڈیا پر مختلف پروگرام کیے تھے
جسکا مقصد ماہرین کے مطابق ملک میں افراتفریح پیدا کرنا تھا
یاد رہے کہ میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی گذشتہ کئی عرصے سے بیرون ملک سوشل میڈیا پر متحرک ہیں
پاک فوج نے ان دونوں کو مفرور قر ار دیدیا
Comments are closed.