سبی(محمد بلال سے) سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی آوارہ کتوں کا راج برقرار، سبی کے علاقے بلوچ کالونی میں آوارہ کتوں نے ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت چار افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا جنہیں زخمی حالت میں سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا-
اطلاعات کے مطابق سبی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات تھم نہ سکے بلوچ کالونی میں آوارہ کتوں نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جنہیں زخمی حالت میں سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں تین بچے اور ایک خاتون شامل ہیں گزشتہ ایک ماہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 60 سے زائد واقعات رونما ہوئے عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی سے شہر میں جلد کتا مار مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں آٹھ سے دس سال بتائی جاتی ہیں
Next Post
Comments are closed.