چمن ( رپورٹ سید سردار محمد خوندئ) اقوآم متحدہ کے ادارے براے مہاجرین ( یو این ایچ سی آر ) کی ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مس مدنہ کی قیادت میں سرحدی شہر چمن کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ دادخان مندوخیل سے انکی آفس میں وفد کے ارکان نے ملاقات کی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کوپاک افغان باڈر ضلع چمن میں امن وامان صحت تعلیم اور دیگر مسائل پرمکمل بریفنگ دی
ملاقات کے بعد وفد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا وفد نے ہسپتال کی مختلف شعبے دیکھیں وہاں پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کو ہسپتال کے متعلق بھی بریفنگ دی
یو این ایچ سی آر کی ٹیم نے ادویات کے ایک کھیپ ایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچکزٸی کی حوالے کردی گٸ آخر میں ڈپٹی کمشنر جمعہ دادخان مندوخیل نے وفد کے سربراہ مس مدنہ کو شیلڈ دی اور ہسپتال انتظاميہ نے تحفہ پیش کیا وفد نے ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا
Comments are closed.