Khabardar E-News

تفتان : نادرا رجسٹریشن آفس کےقیام کی منظوری

162

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تفتان(آصف بلوچ) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے ڈویژنل آرگنائزر و سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں سے تحصیل تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹرکے قیام کی منظوری ہوگئی ہے۔ نادرا ہیڈکوارٹرز سے باقاعدہ طور پر تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کے قیام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پیش ازیں نادرا رجسٹریشن سینٹر نہ ہونے کے باعث تفتان، سیندک، کچاو اور تالاب کے مقامی باشندوں کو شناختی کارڈز اور دیگر کاغذات کے وصولی کیلیے مجبورا نوکنڈی جانا پڑرہا تھا۔ اس عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ھوئے میر اعجاز خان سنجرانی کی کوششوں سے تفتان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ھے۔ اور تحصیل تفتان کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا۔ اسکے ساتھ سردار چنگیز ساسولی کے مطالبے پر چہتر ضلع نصیر آباد میں بھی نادرہ رجسٹریشن آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.