کوئٹہ( سٹاف رپورٹر) حکومت بلوچستان نے بغیر ویکسینشن کے سرکاری ملازمین کی سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی اور اس سلسلے میں جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کی سربراہی میں کوئٹہ انتظامیہ نے بغیر ویکسیشن ملازمین کو سول سیکرٹریٹ جانے سے روک دیا تاہم ویکسینشن ٹیم سے ویکسینشن کرانے کے بعد ہی ملازمین کو سیکرٹریٹ جانے کی اجازت دی گئی
بعدآزاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ااس اقدام کا مقصد لوگوں میں زیادہ سے زیادہ ویکسین لگوانے کا شعور اجاگر کرنا ہے – کیونکہ جب تک سختی نہ کی جائے تب تک لوگ باتوں پر عمل نہیں کرتے،
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ڈی سی آفس میں بغیر ویکسین کارڈ کے لوگوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوے ہیں اس طرح بغیر ویکسین کارڈ کے مختلف سرکاری دفاتر میں عوام کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اس کے علاوہ :مختلف ہسپتالوں میں ویکسین پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام آسانی سے ہسپتالوں سے ویکسین لگواسکتے ہیں،
Comments are closed.