کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے ) پاکستان پٹرول ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کوئٹہ میں بیشترپٹرول پمپ بند کردیئے گئے جس کے باعث کوئٹہ شہر میں شہری مختلف پریشانیوں سے دوچار ہیں
دوسری جانب بلوچستان پیٹرول ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا گیا اور صدر بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات کی منظوری تک تمام پٹرول پمپ بند رہیں گے ۔
ادھر شہر بھر میں پٹرول پمپس بند ہونے کے بعد ایرانی پٹرول سرعام فروخت ہونے لگا اور کوئٹہ:شہر بھر کی مین شاہراوں پر مہنگے داموں ڈبوں میں ایرانی پٹرول فروخت ہونے لگا
دکاندار ایرانی پٹرول فی لیٹر 160 سے 170 روپےمیں فروخت کرنے لگے ہیں اور شہری مجبورا مہنگے داموں ایرانی پٹرول خریدنے پر مجبور ہوگئے
ان شہریوں کے مطابق:پٹرولیم ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان منافع کی جنگ مین عوام زلیل ہو رہی ہے۔کونکہ پیڑول پمپس پر مہنگے داموں پٹرول بھی دستیاب نہیں۔
Comments are closed.