Khabardar E-News

حکومت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

271

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

حکومت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سندھ حکومت نے 9اور10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 28 اور 29 جولائی کو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رکھے جائیں گے ۔واضح رہے کہ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔دوسری جانب شہرِ قائد میں 9 اور 10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لڑکے کی خودکشی کرنے کی ویڈیو وائرل

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔

عمران خان کو کسی نے جوتا مار دیا

Comments are closed.