Khabardar E-News

کشمیر انتخابات میں 2 افراد جان بحق : کوئٹہ میں قاسم سوری کے خلاف نعرہ بازی

12

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں بد نظمی کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس کے باعث دو افراد جان بحق ہوگئے – یہ واقعہ 25 جولائ کو کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا –

کوٹلی پولیس کے مطابق تصادم دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہوا۔ پولیس صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری یاسین کی گاڑی پر بھی حملہ ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی نے الزام لگایا ہے کہ چودھری یاسین کی گاڑی پر حملہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیا۔

فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی تاہم چوہدری یسین بال بال بچ گئے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ االیکشن کمیشن اور انتظامیہ فوری کارروائی کرے۔
اطلاعات کے مطابق انتخابی حلقے LA-44 میں پولنگ اسٹیشن 20 حیدر امین شہید ماڈل اسکول کے قریب واقع پاکستان پیپلزپارٹی کا پولنگ کیمپ اکھاڑ دیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس کی مدد سے پی ٹی آئی کارکنان نے اکھاڑا جو کہ 400 میٹر کے فاصلے پر تھا۔ جبکہ پی ٹی آئی کا 200میٹر کے فاصلے پر واقع کیمپ برقرار رہا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر نے آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو واقعات کی تحریری شکایت جمع کرادی ہے۔

حلقہ 45 کے پشاور سٹی نمبر2 اسکول میں بھی پولنگ روک دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پولنگ ایجنٹوں کی بد نظمی کے باعث روکی گئی۔

پولیس نے ہنگامی آرائی کرنےوالے6 افرادکو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات معمول پرآنے تک کسی کواندرجانےکی اجازت نہیں دےسکتے۔
ادھر کوئٹہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری آج فاطمہ جناح روڈ پر واقع انتخابی کیمپ کا دورہ کیا – اس موقع پر پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان قاسم سوری کے خلاف نعرے بازی – اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا دورہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،

Comments are closed.