Khabardar E-News

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ایس ایچ او سمیت 3افراد جانبحق

105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہرنائی +صحبت پور (نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو کوئل مائنز ایریا میں دھماکہ ہوا ہے

جس میں دو افراد جان بحق اور چھ زخمی

ہوچکے ہیں

سیکورٹی زرائع کے مطابق دھماکہ زردالو کوئل مائینز ایریا میں ٹوڈی گاڑی پر ہوا ہے
دھماکہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہے جنہیں کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیاگیا ہے
دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنچ گئی

 اور علاقے کی ناکہ بندی
آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

 اور نہ کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی ہے
دوسری جانب صحبت پور میں جمعرات کو

پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فا ئرنگ سے ایس ایچ اومیر محمد کھوسہ  شہید ہو گئے
پولیس تھانہ عادل پور نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے جیسے ہی انکےگھروں کی حدود میں جیسے ہی داخل ہوئے تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی
پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پولیس تھانہ عادل کے ایس ایچ او میر محمد کھوسہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے
جسے فوری طور پر صحبت پور ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے
ایس ایس پی صحبت پور سجاد حیدر ترین بھی ہسپتال پہنچ گئے
اور شہید ایس ایچ او کو ضروری کارروائی کے بعد گھر لے جایا گیا
جہاں پر بچوں اور بڑوں پر غشی طاری ہو گئی ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے۔

Comments are closed.