Khabardar E-News

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، پنجاب میں تشدد ،آنسوگیس اور گرفتاریاں

5

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل آج دن

کو اسلام آباد کے کشمیر ہائی وے پر دھرنا دینے اور اس سے قبل لاہور اور پشاور سے لانگ مارچ کا اعلان

کیا گیا تھا جس پر عمل کرتے ہوے پی ٹی آی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان پنجاب کے بڑے شہروں میں

آج صبع سے انکھ مچولی جاری ہے

اسلسلے میں گوجرانوالہ پولیس نے تحریک انصاف کے تین ٹکٹ ہولڈرز کو گرفتار کر لیا،

پولیس ذرائع کے مطابقہ گرفتار ہونے والوں میں جمال ناصر چیمہ پی پی 53، احسان ورک پی پی 61، میاں

حسن یوسف پی پی 62 کو گرفتار کر لیا گیا،

اس کے علاوہ تینوں رہنماؤں کو ایس پی صدر عثمان ٹپو نے ہیڈ قادر آباد سے گرفتار کیا،

دوسری جانب وفاقی پولیس نےدفعہ144کی خلاف ورزی پرفوری ایکشن کرنےکاحکم دیدیا

وفاقی پولیس کوآنسوگیس کی شیلنگ کابھی حکم نامہ جاری کردیاگیا

مظاہرین کومنتشرکرنےکیلئےشیلنگ کی جائے

تحریک انصاف کا آزادی مارچ، پنجاب میں تشدد ،آنسوگیس اور گرفتاریاں

پولیس کنٹرول کی جانب سےوائرلیس پرمیسج جاری

تمام افسران کوہدایات جاری

پولیس اہلکاروں کوشیلنگ کےسامان کی فراہمی شروع

گجرات سے زادی مارچ میں شرکت کے لئے کارکنوں کو روکنے کیلئے شہر کے داخلی راستے بند کر دئے

گئے۔

اوربراستہ سیالکوٹ موٹر وے سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لئے بولے پل پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے

گئے۔

ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کارکنوں کو سرائے عالمگیر اکھٹے ہونے

کی ہدایت کرتے ہوے

کہا ہے کہ ضلع بھر سے تحریک انصاف کے کارکن سرائے عالمگیر میں اکھٹے ہوں گے۔

ادھر لاہور میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پولیس حصار توڑ کر بڑھ گئی

توپولیس اہلکاروں کا بعد میں آنے والی گاڑی پر بھی لاٹھی چارج کی

اور پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں بیٹھے افراد کو باہر نکال کر تشدد کرنے کا بھی الزام ہے

پشاور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلی ہاوس پشاور سے روانہ

ہوگئے

وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے صوابی کے قریب ولی انٹر چینج پہنچیں گے

ولی انٹر چینج کے قریب قافلوں کے شرکاء سے خطاب کریں گے

Comments are closed.